۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ سید ظفر عباس شمسی

حوزہ/ مولانا سید ظفر عباس شمسی نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو غاصب اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے معاملات بند کرنے چاہیئں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان پاکستان کے صوبائی صدر مولانا سید ظفر عباس شمسی نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب اسرائیل کو تیل کی فراہمی اور اس کے ساتھ تجارت بند کر دیں۔ مسلم ممالک کو غاصب حکومت کے ساتھ معاشی تعاون نہیں کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک غاصب اسرائیل کے ساتھ درآمدات و برآمدات بند کر دیں۔ غاصب صہیونی حکومت غزہ پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ بچوں اور عورتوں پر حملے کرکے غاصب اسرائیل جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنماء نے کہا کہ غاصب اسرائیل مسلمان ممالک کی خاموشی کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ مصر اور اردن نے اپنے باڈر سیل کر دیئے ہیں۔ ان کو چاہیئے کہ باڈر کھول دیں تاکہ عورتیں اور بچے غاصب اسرائیل کے حملوں سے بچ سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .